Skip to product information
1 of 1

Book Manshion

شناخت کا خاتمہ | ڈاکٹر صلاح الدین درویش | Dr Salah Ud Din Darwesh

شناخت کا خاتمہ | ڈاکٹر صلاح الدین درویش | Dr Salah Ud Din Darwesh

Regular price Rs.570.00 PKR
Regular price Rs.800.00 PKR Sale price Rs.570.00 PKR
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.

شناخت کا خاتمہ

ادب ، آرٹ اور ثقافت کے مابعد جدیدتناظرات

ڈاکٹر درویش کا خیال ہے کہ ہر طرح کی شناخت، عصبیت کی نمائندگی کرتی ہے ۔ ہر نظریاتی شناخت ظلم، جبر، استحصال اور بربریت کا جواز فراہم کرتی ہے۔ اس شناخت کا ہونا اور اس کا مطالبہ کرنا ہی ظلم و جبر کا جواز تلاش کرنے کے مترادف ہے۔ اسی خیال کے تحت ڈاکٹر درویش شناخت کے مقولے کا تنقیدی جائزہ لیتے ہیں اور شناخت کو عہد حاضر کے تکثیری معاشرے کے لیے خطرناک خیال کرتے ہیں۔ قومیت، علاقے ، زبان، مذہب اور فرقوں وغیرہ کی بنیاد پر قائم ہوئی شناخت کا دائرہ جب ادبی و شعری متون تک پھیلا یا جائے تو واضح ہو جاتا ہے کہ ادبی وشعری متون میں معنی کی تعیین کا مرک بھی وہی شاخت“ کا مقولہ ہے معنی کی تعین کا تقاضا شناخت کے مطالبے کے متماثل ہے۔ جبکہ سماجی اور سیاسی سطح پر پہلے کے ذریعے دوسرے کی تخفیف کا قضیہ بھی شناخت سے جڑا ہوا ہے ۔ ڈاکٹر درویش نے ادبی و شعری متون میں معنی کی تعیین ، اور سماجی و سیاسی سطح پر شناخت کے مقولے کو جس طرح تنقید کا نشانہ بنایا ہے، وہ ہمارے معاشروں کی تفہیم کا ایک مختلف زاویہ ہے جس میں ایک نئے مکالمے کا آغاز کرنے کے تمام عوامل موجود ہیں۔ ہمارے معاشرے کی صورتحال کا تقاضا ہے کہ ان پر سنجیدگی سے غور وفکر کیا جائے۔ 

ڈاکٹر درویش ایک تازہ فکر، نڈر اور بے باک لکھاری ہیں، یہ ہم ان کی اہم تصنیف "فکر اقبال کا المیہ میں دیکھ چکے ہیں۔ انہوں نے اپنی اس نئی کتاب میں بھی اپنے تنقیدی منہج کو برقرار رکھا ہے ۔

عمران شاہد بھنڈر

ISBN 978-627-30-02651

Pages 191

View full details