Skip to product information
1 of 1

Fiction House Publisher

Sir Koh Adam | سر کوہ آدم | M Naeem Khan | محمد نعیم خان

Sir Koh Adam | سر کوہ آدم | M Naeem Khan | محمد نعیم خان

Regular price Rs.650.00 PKR
Regular price Rs.1,000.00 PKR Sale price Rs.650.00 PKR
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.

سر کو و آدم کے مصنف محمد نعیم خان کا تعلق جنت نظیر (آزاد) کشمیر کے شہر راولا کوٹ سے ہے۔ کولہو کا یہ سفرنامہ چوبیس فروری سے سات مارچ سنہ دو ہزار انیس تک کے دورانیے کو محیط ہے۔ مصنف نے اس سفر نامے کو مختلف مقامات اور مواقع کی منظر کشی کی مناسبت سے کہیں افسانوی اور کہیں بیانیہ انداز و اسلوب سے مزین کیا ہے اور بھی اس سفر نامے کا خاص وصف ہے۔ تحریر میں گاہے گاہے، سری لنکن، ہندی، اردو، انگریزی، پنجابی کے الفاظ بھی ملتے ہیں۔ کہیں کہیں مکالماتی رنگ سفرنامے میں ڈرامائی اور افسانوی رنگ بھرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ کہیں معلومات کا بیان سفر نامے میں داستانوی و دیو مالائی دلکشی سے عبارت ہے۔ ایک اللہ سفر نامہ نگار کی طرح انھوں نے دوران سیاحت نہایت مستعدی سے دستیاب معلومات اور مشاہدے کو نوٹس کی صورت میں محفوظ کر کے سفرنامے میں بیان کر دیا ہے۔ اس سفر نامے میں سری لنکا کے قومی تہواروں، عقائد، رسم و رواج، لسانی، ثقافتی، تہذیبی خواص کے ساتھ ساتھ تاریخی، جغرافیائی، معاشری اور معاشی پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ الغرض، سیر کو وہ آدم، میں سفرنامے کے جملہ لوازمات موجود ہیں۔ مجھے اُمید ہے محمد نعیم خان کی یہ کاوش سفر ناموں کی دنیا میں قابل قدر اضافہ ہوگا۔

ڈاکٹر سورج نارائن

View full details